0
Thursday 6 Aug 2020 19:09

باچاخان ایئرپورٹ سے طبی عملے کی واپسی، مسافروں کی اسکریننگ اب کورونا اسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری

باچاخان ایئرپورٹ سے طبی عملے کی واپسی، مسافروں کی اسکریننگ اب کورونا اسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سروسز اسپتال نے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے طبی عملے کو واپس بلا لیا، سروسز اسپتال پشاور نے ایئرپورٹ سے طبی عملہ بلانے کا آفس آرڈر جاری کردیا۔ دستاویز کے مطابق 10 اگست سے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ اسپتال میں معمول کے فرائض انجام دیں، جبکہ اسپتال میں آنے والے کورونا مریضوں کو نشترآباد میں کورونا اسپتال بھیجا جائے۔ باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کرکے مدد طلب کرلی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنے خط میں کہا کہ سروسز اسپتال اور ڈی ایچ او نے ایئرپورٹ سے ٹیمیں بلانے کا حکم دیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کےلئے تجربہ کار طبی عملہ موجود نہیں ہے۔

خط میں کہا گیا کہ طبی عملے کے واپس جانے سے ایئرپورٹ پر مناسب اسکریننگ نہیں کر سکیں گے، معاملے کا نوٹس لے کر مسافروں کی اسکریننگ کو جاری رکھا جائے۔ باچا خان ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ 10 اگست کے بعد مسافروں کی اسکریننگ کے لیے طبی عملے کو نہ ہٹایا جائے۔ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر فخرالدین خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مریضوں کے لئے نشترآباد میں مخصوص اسپتال قائم کیا ہے۔ ڈاکٹر فخرالدین نے کہا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ اب کورونا اسپتال کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 878738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش