0
Thursday 6 Aug 2020 23:49

قائد شہید کی خدمات کو ہمیشہ صف اول میں یاد رکھا جائیگا، علامہ تصور جوادی

قائد شہید کی خدمات کو ہمیشہ صف اول میں یاد رکھا جائیگا، علامہ تصور جوادی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے زیر اہتمام راہ ولایت شہدائے کشمیر و وطن کانفرنس مسجد و امام بارگاہ باب العلم لوئر چھتر مظفر آباد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں SOPs کے تحت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیر سید شبیر حسین بخاری، چئیرمین ادارہ فروغ و تبلیغات اسلامی علامہ احمد علی سعیدی، ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل مولانا سید معصوم علی سبزواری، ریجنل ناظم امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر سید زوار حسین نقوی، ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر سید قمر عباس کاظمی، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن جعفریہ مظفر آباد سید اقتدار نقوی، پرنسپل ادارہ المصطفیٰ قرآنک سسٹم مولانا جواد سبزواری، مولانا عادل عباس نقوی، مولانا محمد رضا صادقی، سید تصور عباس موسوی، سید بیدار نقوی ایڈووکیٹ کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آغا سید طالب حسین ہمدانی، سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرار عباس نقوی، سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی نے بھی خطاب کیا۔

علامہ تصور جوادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی خدمات کا ثمر آج ملت اسلامیہ اٹھا رہی ہے، شہید کی انتھک محنتوں نے اس قوم کو یکجا کر کے رکھا ہے۔ قائد شہید کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا، عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے۔حکومت کی طرف سے عائد کردہ SOPs کے مطابق ریاست بھر میں تمام مجالس و جلوس پہلے سے بہتر انداز میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر مین کرفیو لگے آج ایک سال مکمل ہو چکا ہے، موجودہ حکومت نے یوم استحصال منا کر اچھا اقدام کیا ہے لیکن یہ مسئلہ ایک دن منا لینے سے حل ہونے والا نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمہ جہت کوششوں کی ضرورت ہے۔ جس میں حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر ازّل سے غفلت برتتی چلی آ رہی ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ حکومت وقت اور عالمی قوانین نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا سہ فریقی مذاکرات کے زریعے سنجیدہ حل نکالا جائے، موجودہ ہندوستان کی حکومت کشمیر میں جاری مظالم بند کرے، عالمی ادارے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آنلائن خطاب کیا اور پرگرام کا اختتام دعاۓ امام زمانہ (عج) سے ہوا۔
خبر کا کوڈ : 878782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش