0
Sunday 9 Aug 2020 21:02

ماحول کو بچانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائیگا، وزیراعظم

ماحول کو بچانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائیگا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گزشتہ 2 سال میں گندم کی پیداوار کم ہوئی اگر ہم نے ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائے گا۔ اسلام آباد میں ملک گیر شجرکاری مہم 2020ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ جنگلات اور درخت کاٹنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اور ملک شدید متاثر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پودے لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کو روک سکتے ہیں۔ درخت لگانا آئندہ نسلوں کے لیے جہاد کا درجہ رکھتا ہے۔ ٹائیگرفورس کےجوانوں نے ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ شجرکاری مہم میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کا عذاب پوری دنیا پر آیا ہوا ہے۔ پاکستان نے کورونا کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈائون کیا۔ اس پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ لوگوں نے کورونا کے خلاف جہاد کر کے ملک کو موذی وائرس سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ضروری ہے، عوام سے اپیل ہے ماسک ضرور پہنیں۔ انہوں ںے کہا کہ محرم الحرام میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، حالات پہلے جیسے نہیں اس مرتبہ موجودہ وبا کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام منایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 879249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش