0
Monday 10 Aug 2020 22:48

پاراچنار پولیس نے سید صادق حسین کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا

پاراچنار پولیس نے سید صادق حسین کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پولیس نے کارروائی کرکے چند روز قبل شہر کے نواح میں قتل ہونے والے سید صادق حسین نامی شخص کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران سٹی محرر اشتیاق حسین نے کچھ عرصہ قبل سول سٹیڈیم روڈ پر پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ پاراچنار منتقل کردیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 879502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش