اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہو رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نا پڑے؟۔