0
Thursday 13 Aug 2020 11:32

وزیر خارجہ کا کابل پر امن کے موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے زور

وزیر خارجہ کا کابل پر امن کے موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے زور
اسلام ٹائمز۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ امن کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانے والے افغان سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل نے وزیر خارجہ سے الوداعی ملاقات کی جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کو افغانستان میں ایک جامع، وسیع البنیاد اور مکمل سیاسی تصفیے کو حاصل کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ خیال رہے کہ آئندہ چند روز میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا انعقاد متوقع ہے تاہم باضابطہ طور پر اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے 5 ہزار میں سے بقیہ بچ جانے والے 4 سو طالبان قیدیوں کی رہائی کے صدارتی فرمان کی بدولت مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے، ان قیدیوں کی رہائی پر امریکا اور طالبان کے مابین فروری میں ہونے والے معاہدے میں اتفاق کیا گیا تھا۔ تاہم کابل کی جانب سے خطرناک قرار دیے گئے ان 400 طالبان کی رہائی ابھی ہونا باقی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے لویہ جرگہ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بین الافغان مذاکرات جس قدر جلد ممکن ہو منعقد جائیں گے۔ اس سے قبل کور کمانڈر کانفرنس میں بھی افغان امن عمل میں پیش رفت کے لیے مذاکرات جلد شروع کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 879979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش