0
Friday 14 Aug 2020 10:08

یوم آزادی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

یوم آزادی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب اسمبلی سیکرٹریٹ کے احاطہ میں منعقد کی گئی۔ صبح 8 بج کر58 منٹ پر سائرن بجایا گیا۔ 9 بجے پنجاب اسمبلی کی عمارت پر سیکرٹری محمد خاں بھٹی نے پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔
 
اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔ اسمبلی احاطے میں پولیس بینڈ نے جیوے جیوے پاکستان کی شاندار دھنیں بھی بکھیریں۔ تقریب میں سابق سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز، عامر حبیب، چیف سکیورٹی آفیسر سردار اکبر ناصر، ڈپٹی سیکرٹری اکبر سکیورٹی آفیسر ناصر مسعود بھی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 880170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش