0
Friday 14 Aug 2020 21:37

یو اے ای، اسرائیل کے درمیان معاہدے کے دور رس اثرات ہوں گے، دفتر خارجہ

یو اے ای، اسرائیل کے درمیان معاہدے کے دور رس اثرات ہوں گے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل معاہدے پر پاکستان کا ردِ عمل سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای اور اسرائیل معاہدہ کا معاملہ ہمارے علم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق میں ان کا حق خودارادیت شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یو این، او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق دور یاستی حل کی حمایت کرتا ہے، اس معاہدے کے دور رس نتائج ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جمعرات کے روز ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ثالث کا کردار ادا کیا۔ معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہو گا جنہیں وہ  ضم کرنا چاہتا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 880283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش