0
Friday 14 Aug 2020 22:34

ہر پاکستانی کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ وحید کاظمی

ہر پاکستانی کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جو آج یوم آذادی منا رہیے ہیں اس آزادی کی  ہمارے اوپر کچھ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دن تجدید عہد کا دن ہے کہ جس طرح قائداعظم اور ان کے رفقا نے محنت کر کے اس عظیم مملکت کو بنایا اب اس کو سنبھالنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا، دو قومی نظریہ، جو اسلامی نظریہ تھا اور اس ملک کا نام ہی اسلامی جمہوریہ رکھا گیا ہے، اس کے تحت ہم سب نے مل کر کوشش کرنی ہے کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے مولا امام حسین علیہ السلام کا یہ فرمان کافی ہے کہ ‘‘وطن سے محبت مومن کے ایمان کی نشانی ہے‘‘۔ ان شاء اللہ اس وطن کے باوفا بیٹے اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 880291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش