0
Friday 14 Aug 2020 23:28

بنجمن نیتن یاہو نے کم از کم 2 بار متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا ہے، صیہونی اخبار

بنجمن نیتن یاہو نے کم از کم 2 بار متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا ہے، صیہونی اخبار
اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنے ایک کالم کے اندر غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے خفیہ دوروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران بنجمن نیتن یاہو نے کم از کم 2 مرتبہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق، صیہونی اخبار نے لکھا کہ غاصب صیہونی وزیراعظم کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے خفیہ دورے کچھ ہی گھنٹوں پر مشتمل ہوتے تھے جبکہ بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اس سفر پر اسرائیلی قومی سلامتی کمیشن کا سربراہ بھی موجود ہوتا تھا۔

اسرائیلی اخبار کی جانب سے یہ انکشافات، متحدہ عرب امارات و اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات کی استواری پر مبنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد کئے جا رہے جبکہ فلسطین سمیت پورے عالم اسلام کے اندر اس حوالے سے امارات کی مطلق العنان حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بین الاقوامی میڈیا میں ایک عرصے سے متحدہ عرب امارات کے اندر اسرائیلی ہوائی جہازوں کی لینڈنگ کی خبریں آتی رہی ہیں جن کے بارے اماراتی حکام نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کے مذکورہ اعلان کے بعد بنجمن نیتن یاہو نے بھی گزشتہ روز اس معاہدے کے دن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ (مزید 30 فیصد فلسطینی سرزمین پر قبضے کا مذموم) "الحاقی منصوبہ" ہنوز اسرائیل کے مدنظر ہے۔
خبر کا کوڈ : 880303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش