0
Saturday 15 Aug 2020 16:45

چیلنجز کے باوجود امریکا اور پاکستان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت کی، پومپیو

چیلنجز کے باوجود امریکا اور پاکستان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت کی، پومپیو
اسلام ٹائمز۔ امریکی سیکریٹری مائیکل پومپیو نے کہا ہے کہ متعدد چیلنجز کے باوجود امریکا اور پاکستان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے امریکی عوام کی مبارکباد اور نیک خواہشات پاکستان کے عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے زائد عرصے سے پاکستان اور امریکا انتہائی اہمیت کے حامل مسائل پر اکٹھے کام کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس متعدد مشکلات کے باوجود ہم نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت کی اور عالمی وبا کووِڈ 19 کے رد عمل میں صحت اور معیشت میں ہمارا تعاون زندگیاں بچا رہا ہے۔

امریکی سیکریٹری نے کہا کہ امریکا آئنہ آنے والے سالوں میں امریکی-پاکستان تجارت کو وسیع اور بنیادی آزادی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کر کے یہ دو طرفہ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کا منتظر ہے۔ واضح رہے افغانستان میں امریکا کی 19 سال سے جاری جنگ کو اختتام پذیر کرنے کے لیے امریکا اور طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدہ رواں برس 29 فروری کو طے پا گیا تھا اور اب پاکستان واشنگٹن کے ساتھ مل کر اس معاہدے پر عملدرآمد کروانے کے لیے کوشاں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 880442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش