0
Saturday 15 Aug 2020 20:35

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے حکام نے سر جوڑ لیے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا مسلسل ساتواں جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء تیمور احمد خان، انصر مجید نیازی، سبطین خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور علماء کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں قیام امن اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، مذہبی جلوسوں اور اجتماعات میں سکیورٹی پلان اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد لکھنے اور اپ لوڈ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے، کابینہ کمیٹی کے ارکان محرم کے دوران صوبہ بھر میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ تمام مکاتب کے علماء کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر قسم کی فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کیخلاف متحد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش