0
Sunday 16 Aug 2020 09:50

جوبائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا، ٹرمپ

جوبائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن اور کاملہ ہیرس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا اور کاملہ سے زیادہ بھارتی میرے پاس ہیں۔ نیویارک پولیس ایسوسی ایشن سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جوبائیڈن امریکی صدر بنے تو فوری پولیس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کارروائیاں کریں گے اور کاملہ ہیرس اِن اقدامات میں اُن سے ایک قدم آگے ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاملہ ہیرس بھارتی بیک گراؤنڈ رکھتی ہیں لیکن کاملہ سے زیادہ بھارتی اُن کے پاس ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں کیلیفورنیا کی نمائندگی کرنے والی کاملہ ہیرس پہلی انڈین امریکی سینیٹر ہیں جبکہ نائب صدارتی امیدوار کے لیے منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش