0
Sunday 16 Aug 2020 14:25

اسرائیل کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کر سکتے، قاری زوار بہادر

اسرائیل کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کر سکتے، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان رہنما قاری زوار بہادر نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے اکثر بادشاہ امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں، جو اب آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے اس بیان کو کوئی بھی مسلمان ملک تسلیم نہیں کرتا ہم ان کے اس بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کبھی بھی فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو گا اور ہم اسرائیل کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کر سکتے۔ قاری زوار بہادر نے کہا کہ ہم اسرائیل یا امریکہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ فلسطین پر ظلم و ستم کریں، عرب ممالک والے اپنی اس تجویز کو اپنے پاس رکھیں ان کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ اس قسم کا بیان دیں۔
خبر کا کوڈ : 880621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش