0
Monday 17 Aug 2020 20:47
آئی جی پنجاب سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے وفد کی علامہ اسدی کی قیادت میں ملاقات

محرم الحرام کے معاملات کیلئے ڈی آئی جی سہیل سکھیرا فوکل پرسن مقرر

محرم الحرام کے معاملات کیلئے ڈی آئی جی سہیل سکھیرا فوکل پرسن مقرر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے 8 رکنی وفد نے آج لاہور میں سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء نے آئی جی پنجاب کو محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ خدشات ہیں کہ اس محرم کے موقع پر فرقہ واریت کو ہوا دی جائے گی اور جلوسوں پر حملوں کے بھی خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں شرپسند عناصر بلاوجہ اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں جن کے تدارک کیلئے پولیس اور بانیاں جلوس رابطے میں رہیں۔ اس پر آئی جی نے کہا کہ دوران محرم صوبہ بھر میں اہل تشیع کے مسائل کے حل کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں 36 ہزار 464 مجالس اور 9 ہزار 127 جلوسوں کو سکیورٹی کے فراہمی کیلئے پولیس فورس شب و روز متحرک رہے گی۔

آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی موجودہ صورتحال میں وقت کی اہم ضرورت ہے، ملکی سالمیت اور امن و اتحاد کیلئے ہمیں خود میں برداشت اور درگزر کو مزید بڑھانا ہوگا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ افسران محرم سکیورٹی پلان کی تیاری میں منتظمین کی تجاویز کو بھی مدنظر رکھیں گے، عزاداروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جسے پوری ذمہ داری کیساتھ ادا کرتے رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا دوران ملاقات علمائے کرام نے مجموعی طور پر محرم جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ سید حسن رضا ہمدانی، چیئرمین عزاداری سیل سید خرم نقوی، سابق چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان افسر حسین خان سمیت دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 880863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش