0
Wednesday 19 Aug 2020 20:22

پاراچنار، علامہ عابد الحسینی کی ہسپتال میں زیرعلاج مولانا مزمل حسین کی عیادت

پاراچنار، علامہ عابد الحسینی کی ہسپتال میں زیرعلاج مولانا مزمل حسین کی عیادت
اسلام ٹائمز۔ بزرگ عالم دین اور تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج صدائے مظلومین پاراچنار کے رہنماء مولانا مزمل حسین کی عیادت کی۔ انہوں نے مولانا مزمل حسین کو بدترین ریاستی تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ اس قسم کا رویہ ناقابل برداشت ہے، جان بوجھ کر کرم کے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ علامہ عابد حسین الحسینی نے مولانا مزمل حسین کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر تحریک حسینی کے رہنماء مولانا یوسف حسین جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 881178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش