0
Friday 21 Aug 2020 20:34

پنجاب میں اسلحہ، لاٹھیاں، چُھریاں اور نیزے کی نمائش پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ نے 800 شیعہ سنی علماء کی زباں بندی کا حکم بھی دیدیا
پنجاب میں اسلحہ، لاٹھیاں، چُھریاں اور نیزے کی نمائش پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے اقدامات، محکمہ داخلہ نے مختلف نوعیت کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہیں۔ صوبے بھر میں اسلحہ، لاٹھیاں، چُھریاں اور نیزے کی نمائش پر پابندی ہو گی۔ دفعہ 144 کے تحت کسی قسم کا متنازع نعرہ یا اشارہ جس سے کسی کی دل آزاری ہو اس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے نفرت اور اشتعال انگیز وال چاکنگ پر بھی پابندی لگا دی ہے، جلوس کے راستوں پر مورچہ بنانا بھی ممنوع ہو گا جبکہ پتھر اور بوتلیں جمع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق جلوس کے روٹ پر کوئی چھتوں پر نہیں بیٹھےگا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب فرقہ واریت کے فروغ پر مبنی تقاریر کی روک تھام کے لیے 800 علمائے کرام کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ 1100 علماء کے مختلف اضلاع میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ محکمہ پولیس کو ڈپٹی کمشنرز کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 881708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش