1
Sunday 23 Aug 2020 20:30

عراق، "التاجی" فوجی اڈے سے امریکی فورسز کی باقاعدہ عقب نشینی شروع

عراق، "التاجی" فوجی اڈے سے امریکی فورسز کی باقاعدہ عقب نشینی شروع
اسلام ٹائمز۔ داعش کے خلاف نام نہاد مقابلے کے بین الاقوامی امریکی فوجی اتحاد نے آج (23 اگست 2020ء کے روز) اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے بغداد کے شمال میں واقع التاجی فوجی اڈے پر آج صبح  منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اس فوجی اڈے کے ایک حصے کو باقاعدہ طور پر عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ گو کہ امریکہ پر عراقی سرزمین سے انخلاء کے لئے بہت دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاہم امریکی فوجی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ اس فوجی اڈے سے امریکی عقب نشینی، اس کے ازقبل طے شدہ پروگرام کے مطابق ہے۔

عرب ای مجلے السومریہ کے مطابق عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ سنٹر کے ترجمان تحسین الخفاجی نے بھی خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے اس فوجی اڈے کے اندر موجود پوزیشن نمبر 8 کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی فورسز کو دیا جانے والا عسکری مرکز، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور امریکی فورسز کی جانب سے عراقی افواج کو ٹریننگ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔









خبر کا کوڈ : 882060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش