0
Sunday 23 Aug 2020 21:20

اگر سیاسی معاملات کیلئے کیماڑی کو ضلع بنایا جارہا ہے تو اسکی مذمت کرتا ہوں، آفاق احمد

اگر سیاسی معاملات کیلئے کیماڑی کو ضلع بنایا جارہا ہے تو اسکی مذمت کرتا ہوں، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد نے بھی کراچی میں نئے ضلع بنانے کی مخالفت کردی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی معاملات کے لئے کیماڑی کو ضلع بنایا جارہا ہے تو اس کی مذمت کرتا ہوں۔ چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ملیر کو ضلع بنایا گیا تھا تو اس کی بھی مذمت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اضلاع بنیں مگر کسی ایک جماعت کے مفاد کے لئے نہیں بنیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آبادی اور وہاں کے مسائل کے حل کے لئے اضلاع بنیں۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے متعلق بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ فاروق ستار سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 882065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش