0
Monday 24 Aug 2020 09:17

اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کی پاداش میں 30 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں افراد نے بنیامین نیتن یاہو کے خلاف ریلی نکالی، وہ ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے اور ان کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے۔ انھوں نے ’’مجرمِ اعظم‘‘ اور ’’مجرم منسٹر‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب وزیراعظم کی سرکاری اقامت گاہ کے باہر جمع ہوئے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین کی تعداد دس ہزار کے لگ بھگ تھی۔اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس احتجاجی ریلی کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین پر الزام عاید کیا ہے کہ ان کی متشدد سرگرمی سے یہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور گرفتار کیے گئے افراد میں سے تین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 882106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش