0
Tuesday 25 Aug 2020 14:59

میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کرکے مک مکا کیا، فاروق ستار

میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کرکے مک مکا کیا، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کرکے مک مکا کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کا رخصتی کے وقت پھٹ پڑنا مگرمچھ کے آنسو ہیں۔ فارق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کرکے مک مکا کیا، میں نے 3 ماہ تک میئر کراچی سے حساب مانگا پر نہ دیا گیا۔

ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ سندھ حکومت ساڑھے 4 ارب کے ایم سی کو سالانہ دیتی ہے، ساڑھے 4 ارب سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں ملتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ 162 ارب روپے وفاقی حکومت نے دیئے اس میں سے بھی کے ایم سی کو ملے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کے سہارے قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے، شہریوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 882364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش