0
Tuesday 25 Aug 2020 17:09

خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری

خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اسکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، جبکہ اسکولوں میں ہاتھ دھونے کیلئے صابن کی فراہمی لازمی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں جراثیم کش مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا محمد ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکول 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ تمام اسکولوں کے اسٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی تربیت دی گئی ہے، جبکہ اسکولوں میں سینیٹائزر اور ماسک کے استعمال کو لازمی بنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں، تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے، البتٰہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 882389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش