0
Wednesday 26 Aug 2020 17:47

کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئے گا تو قابل قبول ہوگا، گورنر سندھ

کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئے گا تو قابل قبول ہوگا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئے گا تو قابل قبول ہوگا، ایڈمنسٹریٹر اسی شہر سے تعلق رکھنے والا ہونا چاہیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے سب ذمہ دار ہیں، حل کے لئے مل کر کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کا جو کوآرڈینیشن ہونا چاہیئے تھا وہ نظر نہیں آیا، کراچی کے مسائل سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کوشش ہے سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھ کر کراچی کو بچایا جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں بگاڑ گزشتہ 30، 35 سال سے ہے فوری ٹھیک نہیں ہوسکتا، شہر کی صورتحال خوفناک ہے، لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے آئیڈیل صورت حال بن جائے، کوشش ہے سیاسی اختلاف اپنی جگہ کراچی کے لئے سب ایک ہوجائیں، وزیراعلیٰ سندھ سے مسلسل رابطہ رہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ایسا ہونا چاہیئے جس پر سب کا اتفاق ہو، کراچی میں یک طرفہ طور پر ایڈمنسٹریٹر لگانے کی کوشش قبول نہیں، کراچی کا ایڈمنسٹریٹر وہ ہونا چاہیئے جس کا تعلق کراچی سے ہو۔
خبر کا کوڈ : 882577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش