0
Wednesday 26 Aug 2020 19:25

پُرامن معاشرے کیلئے مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

سوشل میڈیا پر لڑی جانیوالی ففتھ جنریشن وار کا ہدف صرف امت مسلمہ ہے، خطاب
پُرامن معاشرے کیلئے مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پُرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام مسالک کے علما کو اتحاد بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت پر زور دینا ہو گا، کسی کے مقدسات کی توہین یا کسی بھی مسلک کی تکفیر اسلام دشمن قوتیں کی وہ شاطرانہ چالیں ہیں، جن کے ذریعے امت مسلمہ کو ایک دوسرے کیخلاف صف آرا کرکے کمزور کیا جا رہا ہے، ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ففتھ جنریشن وار سوشل میڈیا پر لڑی جانیوالی وہ جنگ ہے جس کا ہدف صرف اور صرف امت مسلمہ ہے، مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کیلئے دشمن انتہائی منظم اور پُر حکمت انداز میں شرانگیزی میں مصروف ہے، ان سازشوں کو بروقت درک نہ کیا گیا تو عالم اسلام کی بقا کو سنگین خطرات سے دوچار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علما و خطباء پر یہ شرعی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے منبروں سے اتحاد و اخوت کا درس دیں، یہ وقت اختلافات پر الجھنے کا نہیں بلکہ مشترکات پر باہم متحد ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور نفاق پھیلانے والے قومی سلامتی کے دشمن ہیں اور اسلام مخالف قوتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش