0
Friday 28 Aug 2020 09:56

ملکی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ضروری ہے، مولانا فضل الرحمن

ملکی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ضروری ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اے پی سی کا انعقاد حالات کا تقاضا ہے، ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کیلئے اپوزیشن کا اتحاد ضروری ہے، عمران خان کو نالائقی پر مین آف دی ایئر قرار دیا گیا، عوام کو حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی، سماجی، معاشی اور معاشرتی حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے اور موجودہ حکمرانوں سے عوام کو جلدازجلد نجات دلائی جائے۔ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد، استحکام پاکستان اور ملکی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ضروری ہے۔، شہباز شریف سے رابطہ ہوا ہے جو خوش آئند بات ہے اور اس میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں سے ملکر ایک ٹھوس اور کامیاب حکمت عملی اپنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 882875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش