0
Sunday 30 Aug 2020 08:34

لاہور، یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں

لاہور، یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس بر آمد رات 10 بجے برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل مجلس عزاء برپا کی گئی جس میں قاری رفعت عباس نے تلاوت کلام پاک کی۔ اس موقع پر بابر علی بیلا، امانت علی بیلا برادران نے سوزو سلام پیش کیا۔ مجلس عزاء میں سید علی کاظمی نے مصائب اہلبیتؑ بیان کئے جبکہ مولانا امجد علی عابدی نے مصائب اور شہادت امام حسین علیہ السلام بیان کی۔ مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔ اس موقع پر عزادارانِ امام حسین نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا۔

شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس محلہ شیعاں، رنگ محل، مسجد وزیر خان، چوہٹہ مفتی باقر، سوہا بازار، اندرون ٹیکسالی گیٹ اور اندرون بھاٹی سمیت دیگر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جہاں شام غریباں کی مجلس عزاء ہوگی۔ جلوس کے روٹ پر دودھ، شربت اور پانی کی سبلیں لگائی گئی ہیں جبکہ جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے پر سنائپر تعینات ہیں، جلوس کے روٹ سے ملحقہ گلیوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ جلوس میں آنے والے عزاداروں کو بھی جامہ تلاشی کے بعد ہی جلوس میں شریک ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 883216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش