0
Sunday 30 Aug 2020 22:41

بھارت، ایک دن میں کورونا کے 78 ہزار سے زیادہ معاملے ظاہر

بھارت، ایک دن میں کورونا کے 78 ہزار سے زیادہ معاملے ظاہر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کی وباء رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار انفیکشن کے 78 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ صحتمند افراد کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے 21.60 فیصد فعال معاملے باقی رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 78761 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3542734 ہوگئی ہے۔

کورونا انفیکشن کی تعداد میں یہ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل امریکہ میں 25 جولائی کو 78427 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 27 اگست کو ہندوستان میں روزانہ سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جب ایک دن میں 77266 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64935 مریض صحتمند ہونے کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 2713934 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات کی تعداد 12878 سے بڑھ کر 765302 ہوگئی ہے کیونکہ انفیکشن کے نئے معاملات ٹھیک ہونے والوں سے زیادہ ہیں۔
ملک کی صرف 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ہی اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد کو کم کیا ہے اور اس عرصے کے دوران 948 افراد کی ہلاکت کے سبب اموات کی تعداد 63498 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 883265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش