0
Sunday 30 Aug 2020 21:30

من کی بات میں طلبہ کھلونوں پر نہیں، امتحان پر گفتگو چاہتے تھے، راہل گاندھی

من کی بات میں طلبہ کھلونوں پر نہیں، امتحان پر گفتگو چاہتے تھے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ اور میڈیکل میں امتحان دینے کے خواہشمند طلبہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ریڈیو پر نشر ’من کی بات‘ پروگرام میں اس بار کھلونوں پر نہیں بلکہ جوائنٹ اینٹرنس ایگزام (جے ای ای) اور نیشنل ایلیجلیٹی اینٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) پر بات چیت چاہتے تھے۔ اناہوں نے کہا کہ مودی نے طلبہ کو پوری طرح مایوس کیا ہے۔ راہل گاندھی نے مودی کے ’من کی بات‘ پروگرام کے نشر ہونے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’جے ای ی، این ای ای ٹی میں بیٹھنے والے طلبہ چاہتے تھے کہ وزیراعظم امتحان پر چرچہ کریں لیکن وزیراعظم نے کھلونوں پر چرچہ کی‘‘۔

واضح رہے کہ کانگریس جے ای ای اور نیٹ امتحانات کورونا کی وباء کے درمیان منعقد کرنے کے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کررہی ہے۔ اس مسئلے پر کانگریس اقتدار اور اس کی حمایت والی چھ ریاستوں نے سپریم کورٹ میں امتحان ملتوی کرنے کے سلسلے میں نظرثانی کی عرضی بھی دائر کی ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی اس مسئلے پر اس سے پہلے غیر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلٰی سے غور و خوض کیا تھا اور سبھی نے کورونا کی وباء اور اس کی وجہ سے جاری ٹرانسپورٹ کی عدم سہولیات کے پیش نظر یہ امتحان نہ کرانے کی اپیل حکومت سے کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 883266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش