0
Tuesday 1 Sep 2020 12:46

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی لگا دی

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کو سوشل میڈیا سمیت تمام میڈیا پر سرکاری معلومات دینے سے روک دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی سرکاری ملازم سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر سرکاری معلومات نہیں دے سکتا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم میڈیا کو انٹرویو بھی نہیں دے سکتا، پنجاب حکومت کی جانب سے ملازمین کو وارننگ دی گئی ہے کہ سرکاری معلومات لیک آؤٹ کرنیوالے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صرف پنجاب حکومت کے مقرر کردہ پی آر اوز اور ترجمان ہی اپنے محکموں سے متعلقہ معلومات دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش