0
Thursday 3 Sep 2020 08:54

سیاچن پر بھارتی قبضے کی خبر دی تو سکتہ طاری ہو گیا، شیخ رشید

سیاچن پر بھارتی قبضے کی خبر دی تو سکتہ طاری ہو گیا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ خودنوشت میں معروف سیاستدان وزیر ریلوے شیخ رشید نے اقوام متحدہ سے خطاب کو تاریخ ساز واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ضیا دور میں پارلیمانی خارجہ کمیٹی میں شمولیت میرا پہلا تجربہ تھا۔ میں پہلا ایم این اے تھا جس نے اسمبلی میں سیاچن گلیشئر پر ہندوستان کے قبضے کی خبر دی تو سکتہ طاری ہو گیا۔ اکثر ممبران کو یہ معلوم نہ تھا کہ سیاچن کہاں واقع ہے اور اگلے دن یہ پاکستان کا پہلا واقعہ تھا اتنی بڑی اہم خبر میرے حوالے سے دنیا میں گئی اور یہ عین اس روز کا واقعہ تھا اس لئے ایجنسیوں نے مجھے مشق زنی کیلئے مارک کر لیا۔ میں ان کے نشانے پر تھا اور انہی دنوں عجیب واقعہ پیش آیا کہ اقوام متحدہ کے اکتالیسویں اجلاس میں پارلیمانی وفد میں میرا نام تھا۔ اس کو کٹوانے کیلئے کافی لوگ متحرک تھے لیکن صاحبزادہ یعقوب نے میرا کیس اچھے انداز میں لڑا اور میں اقوام متحدہ کے وفد میں شریک ہو گیا۔ میں نے اقوام متحدہ کی مختلف کمیٹیوں میں شرکت کی اور اپنا قیام بھی اقوام متحدہ کے قریبی ہوٹل میں رکھا تاکہ ان کے طریقہ واردات کو زیادہ سے زیادہ سمجھ سکوں۔ یہاں وفد کے قیام کیلئے ایک ماہ سے بھی زائد کا عرصہ ہوتا ہے لیکن جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کا ایک ہی موقع تھا۔ پاکستانی مشن مجھے چانس نہیں دینا چاہتا تھا، وہ یہ قرعہ صدیق کانجو یا پرنس محی الدین یا سندھ کے ایک ایم این اے کے نام نکالنا چاہتے تھے، لیکن میں ڈٹ گیا۔
خبر کا کوڈ : 883952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش