0
Thursday 3 Sep 2020 20:39

ملتان اور بہاولپور میں 2 سیکرٹریٹ بنانا اصل میں دونوں علاقوں کے لوگوں کو آپس میں لڑانا ہے، عابدہ حسین بخاری

ملتان اور بہاولپور میں 2 سیکرٹریٹ بنانا اصل میں دونوں علاقوں کے لوگوں کو آپس میں لڑانا ہے، عابدہ حسین بخاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ویمن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت سرائیکی وسیب کے عوام کے ساتھ ڈرامہ بند کرے کیونکہ یہاں کے عوام کا مطالبہ صرف اور صرف سرائیکی صوبے کا قیام ہے، جس کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت پہلے ہی آواز بلند کر چکی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کا مرکز ملتان ہونا چاہئیے، ملتان اور بہاولپور میں 2سیکرٹریٹ بنانا اصل میں دونوں علاقوں کے لوگوں کو آپس میں لڑانا اور ڈیرہ غازی خان کو یکسر نظرانداز کرنا ہے، اس لئے اگر ملتان کو صوبے کا مرکز بنایا جاتا ہے تو ڈیرہ غازی خان یہاں تک کہ ڈیرہ اسمائیل خان، ٹانک، بھکر، لیہ اور دیگر علاقوں یہاں تک کہ رحیم یار خان کو بھی اعتراض نہیں ہے، حکومت ایک صوبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کرے، سیدعلی حیدر گیلانی پہلے ہی اسمبلی کے فورم پر حکومت کو تعاون کی پیش کش کر چکے ہیں مگر حکومت نے اب تک پنجاب اسمبلی کے ارکان سے نہ تو مزاکرات کئے ہیں اور نہ ہی پنجاب اسمبلی کی صوبے کے حوالے سے کوئی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ عابدہ بخاری نے اعلان کیا کہ سرائیکی صوبے کا مرکز ملتان نہ بنایا گیا تو خواتین مرکزی قیادت کی ہدایت پر احتجاج پر مجبور ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 884104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش