0
Friday 4 Sep 2020 13:09

کویت، عدالت عظمیٰ میں 8 خواتین ججز کا تقرر

کویت، عدالت عظمیٰ میں 8 خواتین ججز کا تقرر
اسلام ٹائمز۔ کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالت عظمیٰ میں 8 خواتین ججوں کا تقرر کیے جانے کے بعد خواتین ججوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کویتی خبر ایجنسی کے مطابق کویت عدالت عظمیٰ میں بڑی تعداد میں خواتین جج مقرر کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کویت میں 8 خواتین ججز سمیت عدالت عظمیٰ میں 54 جج صاحبان کا تقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق مقرر کردہ خواتین ججوں کے کام کا کچھ عرصے بعد جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 884194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش