0
Friday 4 Sep 2020 18:16

لاہور، غیر رجسٹرڈ 10 این جی اوز کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا

لاہور، غیر رجسٹرڈ 10 این جی اوز کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی غیر قانونی این جی اوز کیخلاف کارروائی، بغیر رجسٹریشن چلنے والی 10 این جی اوز کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ کے تدارک کیلئے سخت ہدایات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کام کرنیوالی این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ہزاروں این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق قواعد و ضوابط اور رجسٹریشن کے بغیر چلنے والی 10 این جی اوز کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ ان این جی اوز میں لاہور کی چار این جی اوز آباد ویلفیئر فاونڈیشن، جبران خالد میموریل ویلفیئر فاونڈیشن، انقلاب ویلفیئر فاونڈیشن اور رضائے الہٰی ویلفیئر فاونڈیشن شامل ہیں۔ بہاولنگر کی 5 اور ساہیوال کی 1 این جی او کیخلاف بھی مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 884262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش