0
Saturday 5 Sep 2020 10:08

ٹرمپ کی کوشش ہے کہ الیکشن ملتوی کر دیئے جائیں، جوبائیڈن

ٹرمپ کی کوشش ہے کہ الیکشن ملتوی کر دیئے جائیں، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ری پبلکن حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فراڈیا کہہ دیا اور دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کی ممکنہ طور پر کوشش یہی ہے کہ الیکشن ملتوی کر دیئے جائیں۔ ڈیلوئیر میں خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے پوچھا کہ آخر کتنی بار صدر ایسی باتیں کہیں گے کہ آپ صرف یہ لکھنے سے رہ جائیں کہ وہ فراڈیا ہیں۔؟ جوبائیڈن نے کہا کہ وہ زندگی میں کسی شخص سے اس قدر مایوس نہیں ہوئے جتنا ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئے۔ صدر ٹرمپ سے متعلق جریدے میں شائع مضمون درست ہے تو یہ انتہائی شرمناک ہے۔ صدارتی امیدوار نے سوال کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آخر ولادیمر پیوٹن سے اس قدر خوفزدہ کیوں ہیں۔؟ کوئی بھی ملک امریکا کے انتخابات پر اثرانداز ہو رہا ہو تو یہ خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اگر وہ صدر بنے تو الیکشن میں مداخلت کا جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 884369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش