0
Sunday 6 Sep 2020 11:44

بھارتی محاصرے کے 13 ماہ، 237 کشمیری شہید

بھارتی محاصرے کے 13 ماہ، 237 کشمیری شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 237 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں ایک ہزار 482 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء سے جاری مسلسل فوجی محاصرے نے کشمیریوں کی زندگیاں جہنم بنا رکھی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اس دوران مظاہروں میں شریک خواتین سمیت 13 ہزار 936 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔ یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سینکڑوں رہنما اب بھی جیلوں میں بند ہیں، جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی گھروں میں مسلسل نظربندی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 884603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش