0
Tuesday 8 Sep 2020 20:44

وفاقی وزراء نے سندھ حکومت کیخلاف طبل جنگ بجائے رکھا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزراء نے سندھ حکومت کیخلاف طبل جنگ بجائے رکھا ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وزیراعظم صاحب نے کراچی میں 14 گھنٹے گزارنا بھی پسند نہیں کیا۔ احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران حکومت نے سندھ حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کی یہاں تک کہ وفاقی وزراء نے سندھ حکومت کے خلاف طبل جنگ بجائے رکھا، حالیہ بارشوں سے کراچی میں تباہی ہوئی، عوام کی جان و مال کا نقصان ہوا لیکن اس کے باوجود حکومت کراچی کی تباہی پر سیاست کر رہی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی میں اتنی تباہی ہو چکی ہے کہ توقع تھی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی، ہمارا خیال تھا کہ حکومت تمام وسائل کراچی کو دے گی۔ پی ٹی آئی نے کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وزیراعظم صاحب نے کراچی میں 14 گھنٹے گزارنا بھی پسند نہیں کیا، عمران خان 5 گھنٹوں میں کراچی کو ہاتھ لگا کر واپس آگئے۔
خبر کا کوڈ : 885061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش