0
Tuesday 8 Sep 2020 23:01

زبان زندہ قوموں کی پہچان اور تہذیب و ثقافت کی نمائندہ ہوتی ہے، علامہ ساجد نقوی

زبان زندہ قوموں کی پہچان اور تہذیب و ثقافت کی نمائندہ ہوتی ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کو 5 سال مکمل ہوگئے مگر آج تک اردو زبان بطور دفتری و سرکاری زبان کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا، تین عشرے گزرنے کے باوجود کیا امر مانع ہے کہ ہم اپنی قومی زبان کو عملاً نافذ نہیں کرسکے، زبان نہ صرف پہچان بلکہ تہذیب و ثقافت کی نمائندہ، باہمی اتحاد کی ضامن اور رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتی ہے، زبان سے قوم و ملت میں حب الوطنی پروان چڑھتی ہے اور خود مختار قومیں کبھی اپنی زبان پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ اگر کسی زبان کی کارکردگی کم ہوجائے تو اس سے منسلک تہذیب و ثقافت کے نفاذ اور پھیلاﺅ میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے، آئین کے آرٹیکل 251 کے تحت اردو کو دفتری زبان کے طور پر نافذ کیا جائے۔ عالمی یوم خواندگی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد مسلم اکثریتی ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود شرح خواندگی کے حوالے سے غیر متاثر کن ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں عشروں بعد آزاد ہونے والے ممالک میں خواندگی کی شرح پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمارے قانون و آئین میں ہے کہ ہر بچہ سکول جائے تو پھر کروڑوں بچے تعلیم سے کیوں محروم ہیں۔ جب تک اس مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک پاکستان صحیح معنوں میں ترقی نہیں کرسکے گا بلکہ ہمیں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کے ساتھ شامل ہونے کیلئے تعلیم سب کے لئے کے اصول پر کمربستہ ہونا پڑیگا اور خود انحصاری کی جانب بڑھنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے 7 ستمبر یوم فضائیہ اور 8 ستمبر یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے ہیروز کی جرات و بہادری اور قومی دفاع میں ان کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ بحریہ اور فضائیہ نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔ پاکستان کے مضبوط دفاع اور ناقابل تسخیر سلامتی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 885091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش