0
Wednesday 9 Sep 2020 18:02

سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں، بلاول بھٹو زرداری

سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں، بیرون ملک پراپرٹی بنانے والے اسپیشل اسسٹنٹ کب وضاحت دیں گے۔ آج چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری میرپورخاص میں نیوز کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کرپشن کیسز کے باوجود بیرون ملک پکنک مناتے ہیں، سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں۔ بلاول بھٹو حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور اسپیشل اسسٹنٹ پانامہ میں بھی ملوث ہیں، ایک اسپیشل اسسٹنٹ نے ذمہ داری کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیا لیکن وزیراعظم نے استعفیٰ نہیں مانا، کرپشن الزامات لگے تو باپ بیٹے لندن میں کرکٹ انجوائے کر رہے ہیں، نیا پاکستان میں ایک نہیں دو پاکستان ہیں، قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہیئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس مذاق قرار دے دیا، کہا حساب توشہ خانہ کا نہیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کا لے رہے ہیں، آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس سمیت تمام کیس سیاسی ہیں۔ چیئرمین پی پی نے نیوز کانفرنس میں زراعت ایمرجنسی لگانے اور کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا، کہا کہ وزیر اعظم سندھ حکومت کی طرح کسانوں کے ساتھ آ کر بیٹھیں۔ انہوں نے مزید کہا سندھ حکومت اکیلے قدرتی آفت کا سامنا نہیں کرسکتی، وفاق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، وزیراعظم 5 گھنٹے کے ٹرپ پر سندھ نہ آئیں، یہاں آ کر بیٹھیں، کپتان بن کر متاثرین کی مدد کریں، غریب کسانوں اور چھوٹے کاشت کاروں کو ریلیف دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 885255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش