0
Wednesday 9 Sep 2020 20:59

شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد اور روسی وزارت خارجہ کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر روس کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ کل شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کی سائیڈلائن پر روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 885297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش