0
Thursday 10 Sep 2020 08:39

آج الیکشن کرائیں، نظر آ جائے گا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حیثیت کیا ہے، شاہد خاقان عباسی

آج الیکشن کرائیں، نظر آ جائے گا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حیثیت کیا ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلا موقع ہے لوگ حکومت سے زیادہ اپوزیشن سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کرائیں، نظر آ جائے گا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حیثیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے وزرا صرف جھوٹ بولتے ہیں، نواز شریف کی بیماری پر سیاست ہو رہی ہے، انہیں پہلے باہر علاج کی اجازت دی گئی، اب کہتے ہیں واپس آ جائیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ علاج کروانا نواز شریف کا حق ہے، ہم اس معاملے پر سیاست نہیں کررہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں اب تک لندن میں ہائی کمیشن نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رابطہ کیا ہو، کیا حکومت کے لیے آج سب سے بڑا مسئلہ نواز شریف کی صحت ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن ہمیشہ رہتا ہے، یہ آخری قدم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم نے ملوث ہو کر جونیئر افسر کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
 
خبر کا کوڈ : 885375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش