0
Thursday 10 Sep 2020 19:55

 تبدیلی سرکار کی عوام دشمن طرز حکمرانی کی وجہ سے پنجاب میں لاقانونیت بڑھ گئی ہے، مخدوم احمد محمود 

 تبدیلی سرکار کی عوام دشمن طرز حکمرانی کی وجہ سے پنجاب میں لاقانونیت بڑھ گئی ہے، مخدوم احمد محمود 
اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ کیس نیب گردی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، نااہل و نالائق عوام دشمن حکومت نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کرنا بند کرے، حالانکہ صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی میر منور تالپور کے بھائی میر بہرام خان تالپور کا انتقال ایک دن پہلے ہوا تھا لیکن اس کے باوجود آصف علی زرداری کو نیب میں طلب کرنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اس لئے نیب گردی کا سہارا لے کر حکومتی ایما پر من گھڑت مقدمات بنانے خلاف قانونی جنگ پیپلزپارٹی لڑے گی، نیب کو جب جعلی اکاونٹس کیس میں کچھ نہ ملا تو توشہ خانہ کیس سامنے لے آیا ہم آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، ہمارے قائدین کو نیب گردی کا نشانہ بنانے والی حکومت وقت کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ نیب کو بطور سیاسی انجینئرنگ کے استعمال کرنا بند کرو اور عوام جو کہ مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل میں پھنس رہی ہے اس کو اس چنگل سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کرو عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا، عمرانی حکومت نے اور اپنی نالائقیوں کو چھپانے کیلئے عوام کے مسائل کی آواز بلند کرنے والے اپوزیشن قائدین کو نیب گردی کا نشانہ بنانا بند کرے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب نوابزاردہ افتخار احمد خان نے مشترکہ طور پر جاری میڈیا بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کی عوام دشمن طرز حکمرانی کی وجہ سے پنجاب میں لاقانونیت بڑھ گئی ہے، اس لئے حیوانیت کی بدترین مثال ہے کہ ایک عورت جو کہ مدد کیلئے پکار رہی تھی لیکن اسے درندگی کا نشانہ بنایا گیا، پورے پنجاب بشمول جنوبی پنجاب میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے چوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر نوجوان طبقہ فاقہ کشی و بے روزگاری سے تنگ آ کر کرائم کی دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، لیکن پنجاب حکومت اور مرکزی حکومت خواب خرگوش میں ڈوبی پڑی ہے اور ان کیلئے تمام مسائل کا حل صرف اپوزیشن قائدین کو نیب گردی کا نشانہ بنانا ہے، لیکن پیپلزپارٹی اب مزید وقت اس حکومت کو نہیں دے سکتی، کیونکہ آئے روز عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی اس نااہل و نالائق حکومت کو عوامی طاقت سے ایوان اقتدار سے باہر نکال کر دم لے گی۔
خبر کا کوڈ : 885473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش