0
Friday 11 Sep 2020 14:08

پشاور میں ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے پر شہری نے پستول نکال لی

پشاور میں ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے پر شہری نے پستول نکال لی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے پر شہری آپے سے باہر ہو گیا اور پیٹرول پمپ عملے کو ڈرانے کے لیے موٹر سائیکل سوار نے پستول نکال لی۔ صورتحال دیکھ کر پٹرول پمپ پر موجود شہریوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ متعلقہ تھانے میں شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ مذکورہ پیٹرول پمپ کے مینجر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کی وجہ سے روز شہریوں سے الجھنا پڑتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے پر شہری عمل نہیں کرتے الٹا ہم سے لڑتے ہیں۔ سٹیزن پورٹل پر وزیراعظم عمران خان کو بھی مذکورہ واقعہ کی شکایت درج کرا دی گئی ہے۔

گزشتہ برس دسمبر میں خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی پابندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے جاری کیے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ٹریفک پولیس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں‌ کو پیٹرول فروخت نہ کریں‌۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکم نامے کی خلاف ورزی پر پیٹرول پمپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں‌ لائی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 885575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش