2
Saturday 12 Sep 2020 00:02

لبنانی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجی حزب اللہ کے خوف سے چھپتے پھر رہے ہیں، صیہونی اخبار

لبنانی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجی حزب اللہ کے خوف سے چھپتے پھر رہے ہیں، صیہونی اخبار
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے عبری اخبار یدیعوت آحارانوت (Yedioth Ahronoth) نے صیہونی فوج کی اعلٰی کمان سے متعلق ایک فوجی افسر سے نقل کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی لبنان کے ساتھ ملنے والی سرحد پر موجود صورتحال کا نقشہ کھینچا ہے۔ صیہونی اخبار کے مطابق اعلٰی درجے کے اسرائیلی فوجی افسر نے بتایا کہ حزب اللہ لبنان کی جوابی کارروائی کے خوف سے اسرائیلی سرحد پر عجیب صورتحال بن چکی ہے۔ اس فوجی افسر نے کہا کہ اب حالت یہ ہو گئی ہے کہ وہاں موجود اسرائیلی شہری سڑکوں پر آزادانہ گھومتے ہیں جبکہ ہمارے فوجی حزب اللہ لبنان کا نشانہ بننے سے بچنے کے لئے چھپتے پھر رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق صیہونی فوج کے اس اعلٰی افسر کا کہنا تھا کہ گو کہ سال 2015ء میں حزب اللہ کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی، جس میں 2 اسرائیلی افسر بھی مارے گئے تھے، پر اسرائیل کوئی جواب نہ دے پایا تھا تاہم اگر حزب اللہ نے اس مرتبہ بھی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی تو تل ابیب کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جانا چاہیئے حتٰی اگر یہ ردعمل کچھ دنوں کی جنگ کا باعث ہی کیوں نہ بنے تاکہ حزب اللہ لبنان کی جانب سے قائم کردہ نیا دفاعی توازن تبدیل کیا جا سکے۔

اسرائیلی افسر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سرحد پر یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہنا چاہیئے کہا کہ یہ بات اچھی نہیں کر اسرائیلی فوج یوں چھپتی پھرے بلکہ بہتر یہ ہے کہ مستقبل میں ایسے حالات کے وقوع پذیر نہ ہونے کی خاطر دفاعی توازن میں تبدیلی لائی جائے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوج کے اعلٰی افسر کی زبانی یہ اعترافات ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب 2 ماہ قبل ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے مجاہد علی کامل محسن کی شہادت پر سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ حزب اللہ اپنے مجاہد کی شہادت کا انتقام ضرور لے گی۔
خبر کا کوڈ : 885703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش