0
Saturday 12 Sep 2020 16:34

ہم چاہتے ہیں کراچی میں بلدیاتی نظام مضبوط ہو، خرم شیر زمان

ہم چاہتے ہیں کراچی میں بلدیاتی نظام مضبوط ہو، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہم فرزند زرداری کا نمائندہ سمجھتے ہیں، بلاول زرداری صاحب اب بھاشن نہیں کراچی کو حقوق دیں۔ تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ملاقات کی، وفد میں اراکین اسمبلی سعید آفریدی، شہزاد قریشی، شاہ نواز جدون اور راجہ اظہر بھی شامل تھے۔ ملاقات میں کراچی کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی، پی ٹی آئی وفد نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ جاننا چاہتے تھے کہ 12 سال سے کراچی میں تباہی آئی وہ کیسے پوری ہوگی، سندھ حکومت بار بار میئر کو کہتی رہی اب دیکھنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کیا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکشاف ہوا پانی و سیوریج کا اختیار ایڈمنسٹریٹر کے پاس نہیں، کچرے صفائی کا پوچھا تو وہ بھی ایڈمنسٹریٹر کے اختیار میں نہیں، غیرقانونی تعمیرات پر ایڈمنسٹریٹر نے کہا وہ بھی میرے اختیار میں نہیں، ٹرانسپورٹ کی بات کی تو کہا وہ بھی اختیار میں نہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ماموں بنا دیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کہتے ہیں میں پارک اور شہر کی سڑکوں پر لائٹیں لگاؤں گا، ایڈمنسٹریٹر پر رحم آ رہا ہے، جس طرح صوبے کا برا حال ہے وہی حال کراچی کا ہے، ہم چاہتے ہیں کراچی میں بلدیاتی نظام مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو 11 ارب دیئے اس سے ایڈمنسٹریٹر کا تعلق نہیں، میری ہمدردی ایڈمنسٹریٹر کراچی کےساتھ ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹ بنانے کی مشین ہے۔
خبر کا کوڈ : 885843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش