0
Monday 14 Sep 2020 19:59

بھارت، پارلیمنٹ اجلاس سے قبل 18 ممبران پارلیمنٹ کے کورونا پازیٹیو ہونیکی تصدیق

بھارت، پارلیمنٹ اجلاس سے قبل 18 ممبران پارلیمنٹ کے کورونا پازیٹیو ہونیکی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل لوک سبھا ممبران کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں کل 18 ممبران پارلیمنٹ کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے کورونا پازیٹیو ممبران پارلیمنٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 13، وائی آر ایس کے 2، شیو سینا کے ایک، دروڑ مونیتر کزگم کے ایک اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک ایم پی شامل ہیں۔ لوک سبھا ممبران کا کورونا ٹیسٹ 13 اور 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا گیا، جس میں سے 16 کے 13 ستمبر کو کورونا پازیٹیو ہونے اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ روڈمل ناگر کے 14 ستمبر کو کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی۔

بی جے پی کی میناکشی لیکھی، پرویش سنگھ، روڈمل ناگر، ستیہ پال سنگھ، ڈاکٹر رام شنکر کٹھیریا، پرتاپ راو پاٹل، پردھان برووا، ودیت بارن مہتو، جناردن سنگھ سگریوال، جامیانگ شیرنگ نامگیال، سوکانت مجومدار، سکھبیر سنگھ جونپوریا اور اننت کمار ہیگڑے، شیو سینا کے پرتاپ راو جادو، وائی ایس آر کانگریس کے ایل ریڈیپپا ریڈی اور جی مادھوی، ڈی ایم کے، کے جی سیلوم اور آرایل پی کے ہنومان بینیوال شامل ہیں۔ ورما اور نارائن نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ بینیوال نے بتایا کہ انہوں نے دوبار جانچ کرائی ہے۔ ایک پازیٹیو اور ایک منفی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 886208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش