0
Sunday 20 Sep 2020 23:23

سندھ حکومت کورونا کی آڑ میں تعلیم دشمن فیصلے نہ کرے، اسحاق منصوری

سندھ حکومت کورونا کی آڑ میں تعلیم دشمن فیصلے نہ کرے، اسحاق منصوری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے صوبائی حکومت سے مرحلہ وار اسکول کھولنے کے متفقہ فیصلے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی آڑ میں اسکول بند کرنے کے تعلیم دشمن فیصلے کی بجائے وبا کی پیش نظر حفاظتی تدابیر اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔ شعبہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت تعلیمی اداروں کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے سندھ میں تعلیم کی بہتری پرائیویٹ اسکول کے مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے اکثر تعلیمی اداروں کسی قسم کی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے، بچے حفظان صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

اسحاق منصوری نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی تو اکثریت پینے کے صاف پانی، چار دیواری اور باتھ روم کی سہولت سے بھی محروم ہیں، کئی اسکول بلڈنگ تاحال بارش کے پانی کی زد میں ہیں، حکومتِ سندھ سب سے پہلے تو ان بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کی فکر کرے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورت میں حفاظت کیلئے نہ سرکاری اور نہ پرائیویٹ اسکولوں میں ماسک فراہم کئے ہیں اور نہ ہی حفاظتی اسپرے کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی تعلیمی صورتحال ابتر ہے، اس لئے حکومت تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے والے فیصلہ کی راہ میں رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 887422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش