0
Tuesday 22 Sep 2020 13:00

آزادکشمیر گزشتہ دو دہائیوں سے پولیو فری ہے، راجہ فاروق

آزادکشمیر گزشتہ دو دہائیوں سے پولیو فری ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر گزشتہ دو دہائیوں سے پولیو فری ہے، بیس سالوں میں آزادکشمیر کے اندر پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ آزادکشمیر کو پولیو فری بنانے میں محکمہ صحت نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا اور ہیلتھ ورکرز نے اس سلسلہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جس پر آزادکشمیر بھر کے ہیلتھ ورکرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آزادکشمیر کے پولیو فری سٹیٹ کا درجہ برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ والدین اور اساتذہ آزادکشمیر کو پولیو فری سٹیٹ برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اس حوالہ سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ آزادکشمیر میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے شعبہ صحت، ڈویزنل و ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور انٹری پوائنٹس سمیت تمام پبلک مقامات پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 887719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش