0
Friday 25 Sep 2020 20:33

بھارت میں 86052 نئے کورونا کیسز، متاثرین کی مجموعی تعداد 5818571

بھارت میں 86052 نئے کورونا کیسز، متاثرین کی مجموعی تعداد 5818571
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں لگاتار 6 دن تک کورونا وباء کو مات دینے والوں کی تعداد وائرس کے نئے کیسوں سے زیادہ رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی آئی اور اس دوران جہاں 81177 افراد شفایاب ہوئے، وہیں تقریباً پانچ ہزار مزید اضافہ سے 86052 کیس رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں فعال کیسوں میں 3734 کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86052 نئے کیس سامنے آئے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5818571 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 80177 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 4756165 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 3734 کے اضافہ سے مجموعی تعداد 970116 ہوگئی ہے۔ بھارت میں سرگرم کیسوں کی شرح 16.67 فیصد،اموات کی شرح 1.59 فیصد جبکہ کورونا سے شفایابی کی شرح 81.74 فیصد رہی۔
خبر کا کوڈ : 888388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش