0
Saturday 26 Sep 2020 09:27

عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر شاندار تھی، طاہر اشرفی

عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر شاندار تھی، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور دارالافتاء پاکستان کے صدر حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گفتگو بلاشبہ ایک مسلم رہنماء کی تقریر ہے، برما کے مظلوم مسلمانوں سے لیکر فلسطین کے مظلوموں تک، کشمیری مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم و ستم کی داستان سے لیکر قانون توہین ناموس رسالت (ص) اور کلام اللہ کی عظمت پر کوئی ایسا نکتہ نہیں جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بیان نہ کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو آج کی تقریر کی بہترین جزاء تو اللہ کریم ہی انہیں عطاء کریں گے لیکن مجھے فخر ہے کہ آج اقوام متحدہ میں تحفظ قرآن کریم کی بات ہوئی، تحفظ ناموس رسالت (ص) کی بات ہوئی، مسجد اقصیٰ کی آزادی کی بات ہوئی، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بات ہوئی، برما کے مظلوموں کی بات ہوئی، دنیا کے غرباء اور فقراء کو حقوق دینے کی بات ہوئی اور یہ باتیں کرنیوالا اسلامی جمہوریہ کا وزیراعظم ہے۔
خبر کا کوڈ : 888462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش