1
Saturday 26 Sep 2020 22:25

ہم دھاندلی کے بغیر ہار نہیں سکتے اور دھاندلی کیصورت میں اقتدار منتقل نہیں کرینگے، ٹرمپ

ہم دھاندلی کے بغیر ہار نہیں سکتے اور دھاندلی کیصورت میں اقتدار منتقل نہیں کرینگے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کی عدم منتقلی پر مبنی اپنے موقف کا دوبارہ تکرار کرتے ہوئے آج صبح اپنے حامیوں کے ساتھ گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اگر دھاندلی نہ کی گئی تو وہ ہرگز نہیں ہاریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر حال میں جیتیں گے اور ہرگز ہار نہیں سکتے، مگر دھاندلی کی صورت میں اور میرا یہی خیال ہے! امریکی صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُنہیں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، ہمارا ملک خطرے میں ہے کیونکہ یہ لوگ ہمارے ملک کو تباہ و برباد کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صبح اپنے حامیوں کے ساتھ خطاب کے اندر جوشیلے انداز میں کہا کہ ہم انہیں ایسا کام (دھاندلی) کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، انہیں اس بات کا علم ہے، میڈیا کو بھی پتہ ہے لیکن وہ کوریج نہیں دیتے، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ خبر کیا ہے، میں بھی جانتا ہوں لیکن ڈیموکریٹس سب سے بہتر انداز میں جانتے ہیں کہ کیا خبر ہے! لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم ایسا کام نہ ہونے دیں اور اگر آپ نے بھی کچھ دیکھا تو فورا ہمیں اطلاع دے دیں! امریکی صدر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، پولیس بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور یہ نگرانی بہت سخت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کروڑوں ووٹوں کا معاملہ ہے، نگرانی بہت سخت ہے جبکہ ہمارے ہارنے کا صرف اور صرف ایک ہی رَستہ ہے اور وہ یہی یعنی دھاندلی ہے! جبکہ یہ دھاندلی بہت وسیع پیمانے پر انجام دی جائے گی لہذا آپ سب بھی ہوشیار رہیں!

امریکی صدر نے اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے سامنے آمنے والے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی دوستانہ ماحول میں اقتدار کی منتقلی کے قائل ہیں تاہم نہیں چاہتے کہ ہمارے خلاف دھاندلی کی جائے اور نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ جب ہم جانتے ہوں کہ تقدیر بدل دینے والے ہزارہا ووٹوں کے اندر دھاندلی کی گئی ہے تو احمقوں کے مانند یہ کہہ دیں کہ "اوہو، آؤ اقتدار منتقل کرتے ہیں!" واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز جوبائیڈن کے جیتنے کی صورت میں اقتدار کی پرامن منتقلی پر مبنی ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔ بیلٹ باکس المیہ اور کنٹرول سے باہر ہیں! بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ منتقلی انجام نہیں دی جائے گی بلکہ (میری صدارت کا) تسلسل ہی باقی رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 888624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش